پریس ریلیز
- Posted by Abid
- Posted in Examination
پریس ریلیز
خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے 24 نومبر سے شروع ہونے والے ایم اے ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات برائے سال ۲۰۲۰ غیر معینہ مدت تک ملتوی ـ
کرک 23 نومبر ۲۰۲۰(پ ر) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک نے 24 نومبر سے شروع ہو نے والےایم اے ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات برائے سال ۲۰۲۰ حکومت کے حالیہ اعلان کےتحت ملتوی کر دیے ہیں پیر کے روز جاری حکومتی اعلان میں ملک میں کورونا کی تیزی سے پھیلتی وبا کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند کردئے گئے ہیں ـ
کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد زبیر نے اس ضمن میں جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن میں ان امتحانات کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے ـ
جاری کردہ ڈاکٹر محمد انور انچارج میڈیا سیل